پیپلز پارٹی کے کارکن اور عہدیدار وسیع تر مفاد کی خاطر متحد ہوں ،فرزند علی
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مئی

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 25/05/2016 - 16:14:37 وقت اشاعت: 25/05/2016 - 16:12:33 وقت اشاعت: 25/05/2016 - 16:12:02 وقت اشاعت: 25/05/2016 - 16:10:17 وقت اشاعت: 25/05/2016 - 16:07:38 وقت اشاعت: 25/05/2016 - 15:25:28 وقت اشاعت: 25/05/2016 - 15:24:26 وقت اشاعت: 25/05/2016 - 14:53:59 وقت اشاعت: 25/05/2016 - 14:53:59 وقت اشاعت: 25/05/2016 - 13:59:58 وقت اشاعت: 25/05/2016 - 13:30:44
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

پیپلز پارٹی کے کارکن اور عہدیدار وسیع تر مفاد کی خاطر متحد ہوں ،فرزند علی

پشاور۔25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی۔2016ء)پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی فنانس سیکرٹری فرزند علی خان نے کہا ہے کہ کوارڈینشن کمیٹی کا جنوبی اضلاع کے دورہ کے موقع پر عظیم الشان استقبال کیا جائیگا‘ گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہاکہ کارکن پارٹی کی تنظیم نو میں بھرپور حصہ لے کر بھٹو خاندان سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دیں ‘پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں انہیں ہر گز مایوس نہیں کرے گی پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے کیونکہ پارٹی کے قائدین نے ملک کے پسے ہوئے طبقے کے مساوی حقوق کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب کارکنان اور عہدیدار اور قائدین تمام تر اختلافات کو ختم کرکے پارٹی کے وسیع ترمفاد کی خاطر منظم ہوجائیں اور اپنے تمام تر وسائل پارٹی کو مضبوط قوت بنانے کے لئے بروئے کار لائیں ۔

25/05/2016 - 15:25:28 :وقت اشاعت