یوم تکبیر شایان شان طریقے سے منایاجائے گا‘ ورکرزا تحاد

منگل 24 مئی 2016 11:52

پشاور۔24 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء ) مسلم لیگ(ن) سٹی ڈسٹرکٹ پشاور ورکرز اتحاد کایوم تکبیر کے حوالے سے چیئرمین امجد علی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں 28مئی کو ہونے والے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اتحاد کے وائس چیئرمین محمدسعید بٹ ‘یونین کونسل 19کے چیئرمین حبیب الله ڈسٹرکٹ ممبر یوسی 14کریم پورہ میاں ثناء الله ملک راشد‘ ظہیرالدین بابر‘ نمیر صافی‘ ملک شکیل اعوان اور کثیرتعدادمیں کارکنوں نی شرکت کی‘ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے یوسی 19کے چیئرمین حبیب الله نے بتایاکہ اس دفعہ یوم تکبیر نوازشریف زندہ بادتحریک کے حوالے سے منانے کا فیصلہ کیاگیاہے‘ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ قومی ترقی کے دشمنوں کے خلاف وزیراعظم میاں نوازشریف سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم تکبیر امسال بھی شایان شان طریقے سے منایاجائے گا‘ انہوں نے بتایاکہ اجلاس میں یوم تکبیر کے پروگرام کیلئے کارکنوں کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں