پشاور میں پاکستان سٹینڈرز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے زیر انتظام فزیکل ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کی جائے گی، خالد صدیق

پاکستان کوالٹی کنٹرول سٹینڈرڈز کو بین الاقوامی بینچ مارک کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جائے گا،ڈائریکٹر جنرل پاکستان سٹینڈرز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی

پیر 23 مئی 2016 22:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مئی۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل پاکستان سٹینڈرز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی خالد صدیق نے خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ذوالفقار علی خان کو یقین دلایا ہے کہ پشاور میں پاکستان سٹینڈرز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے زیر انتظام فزیکل ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کی جائے گی اور بزنس کمیونٹی کی سہولت کے لئے ڈبلیو ٹی او انکوائری پوائنٹ سیل قائم کیا جائے گا ۔

نیشنل سٹینڈرڈائزیشن سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا اور پاکستان کوالٹی کنٹرول سٹینڈرڈز کو بین الاقوامی بینچ مارک کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جائے گا ۔ بین الاقوامی تجارت کی راہ میں حائل ٹیکنیکل بیریئرز کو دور کیا جائے گا ۔ یہ یقین دہانی انہوں نے خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ذوالفقار علی خان کی زیر صدارت چیمبر ہاؤس میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کرائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خیبر پختونخوا چیمبر کے سابق صدر زاہداﷲ شنواری ٗ سینئر نائب صدر عماد رشید ٗ نائب صدر شجاع محمد ٗ ایگزیکٹو ممبران محمد اقبال ٗ راشد اقباال ٗ اشتیاق محمد ٗ حاجی محمد اختر ٗ صدر گل ٗ فیض رسول ٗ عابد اﷲ ٗ پی ایس کیو سی اے پشاور کے ہیڈ سید جدون اور چیمبر کے ممبران سمیت ادارے کے افسران بھی موجود تھے ۔ خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر ذوالفقار علی خان نے ڈبلیو ٹی او نظام میں بین الاقوامی تجارت کے حوالے سے پاکستان سٹینڈرز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے کردار کو مزید متحرک بنانے اور ملک میں انڈسٹریلائزیشن کے فروغ کے لئے کوالٹی سٹینڈرز متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا کے صنعتکاروں اور تاجروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے پی ایس کیو سی اے کے زیر اہتمام فزیکل ٹیسٹنگ لیبارٹری اور ڈبلیو ٹی او انکوائری پوائنٹ سیل قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ نیشنل سٹینڈرڈائزیشن سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے اور پاکستان کوالٹی کنٹرول سٹینڈرڈز کو بین الاقوامی بینچ مارک کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جائے ۔ انہوں نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام سٹیئرنگ کمیٹی یا کوآرڈنیٹنگ کمیٹی کی تشکیل پر زور دیا اور اس میں خیبر پختونخوا چیمبر سے نمائندگی لینے کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت سے اس ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔ ذوالفقار علی خان نے صوبے کے صنعتکاروں کی سہولت کے لئے پی ایس کیو سی اے پشاور کو ڈائریکٹریٹ کا درجہ دینے ٗ بین الاقوامی تجارت میں حائل ٹیکنیکل بیریئر کو دور کرنے اور ڈبلیو ٹی او کے قوانین میں نئے نوٹیفیکیشن اور ڈویلپمنٹ کے بارے میں معلومات کے لئے سیل کے قیام کی ضرور ت پر بھی زور دیا ۔

پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل خالد صدیق نے خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر ذوالفقار علی خان کی سفارشات سے مکمل طور پر اتفاق کیا اور یقین دلایا کہ پشاور میں پاکستان سٹینڈرز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے زیر انتظام فزیکل ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کی جائے گی اور بزنس کمیونٹی کی سہولت کے لئے ڈبلیو ٹی او انکوائری پوائنٹ سیل قائم کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل سٹینڈرڈائزیشن سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا اور پاکستان کوالٹی کنٹرول سٹینڈرڈز کو بین الاقوامی بینچ مارک کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی تجارت کی راہ میں حائل ٹیکنیکل بیریئرز کو دور کیا جائے گا ۔اس موقع پر سابق صدر زاہداﷲ شنواری اور حاجی محمد اختر نے بھی خطاب کیا اور پی وی سی پائپس اور گھی انڈسٹریز سے متعلق مسائل کی نشاندہی کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں