پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا زخمی،ہسپتال منتقل

پیر 23 مئی 2016 11:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مئی۔2016ء ) پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے خواجہ سرا کو زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ نامعلوم افراد نے اقبال پلازہ کے قریب فائرنگ کر کے خواجہ سرا کو شدید زخمی کر دیا جسے فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق خواجہ سرا کی حالت تشویشناک ہے۔ خواجہ سرا کے زخمی ہونے کی خبر سن کر اس کے ساتھی اور سول سوسائٹی کے افرادہسپتال کے باہر جمع ہو گئے۔ اس موقع پر مقامی این جی او کے چیئرمین تیمور کمال کا کہنا تھا اس سال کے دوران 45 خواجہ سرا قتل کیے جا چکے ہیں۔ حکومت کو ایسے واقعات کی روک تھام کا بندوبست کرنا چاہیے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں