پشاور،، بائی پاس کے قریب بچوں سے بھری مقامی سکول کے وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ،ڈرائیور سمیت 16 بچے زخمی

جمعہ 20 مئی 2016 20:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) پشاورکے رنگ روڈ پر نادرن بائی پاس کے قریب بچوں سے بھری مقامی سکول کے وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت سولہ بچے زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پشاور رنگ کے قریب نجی سکول کی وین چھٹی کے بعد حسب معمول بچوں کو لیکر گھروں کو جاری تھی کہ تیز رفتاری کے باعث نادرن بائی پاس کے قریب الٹ گئی جس میں ڈرائیورعبدالخالق سمیت سولہ کے قریباقرا پبلک سکول کے بچے زخمی ہوگئے حادثے کے بعد موٹر وے پولیس کے اہلکاروں نے ابتدائی امداد فراہم کی جسکے بعد ریسکیوکی ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال پہنچا دیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ بیشتر بچوں کی مرہم پٹی کرنے کے بعد فارغ کردیا گیا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں