کوئی مقدس گائے نہیں، احتساب سب کا بلا تفریق ہونا چاہئے، زاہد خان
جمعہ 20 مئی 2016 20:25
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مئی۔2016ء)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے کہا ہے کہ بد عنوانی کے ناسور نے ریاست کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں ۔آمرانہ ذہنیت نے قیام پاکستان سے ہی حقیقی سیاسی قیاست کو دیوار سے لگا کر سیاست کو کاروبار بنایا اور اختیارات کے غلط استعمال سے ناجائز ذرائع کے ذریعے لوٹ مار کے ساتھ ساتھ بنکوں سے بھاری قرضے بھی معاف کرائے گئے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی ریاستی معاملات کو عوامی نمائندوں کے ذریعے چلانے کی حامی ہے۔
آف شور کمپنیوں بیرون ملک سرمایہ کاری،ناجائز دولت کے علاوہ آمرانہ ادوار میں اربوں ڈالر بیرونی امداد ہڑپ کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جانی چاہئے۔افغان جہاد کے نام پر آنے والی بیرونی امداد کو سیاست دانوں کے خلاف استعمال کرتے ہوئے قوم کو بھی تقسیم کر کے قومی جرم کیا گیا۔(جاری ہے)
زاہد خان نے کہا کہ آف شور کمپنیوں اور احتساب کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے۔
اے این پی سمجھتی ہے کہ آذاد اور خودمختار کمیشن کے ذریعے احتساب بلا تفریق کیا جانا چاہئے۔کوئی مقدس گائے نہیں ہے۔زاہد خان نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں خیبر بنک ہڑپ کرنے کی کوشش کی گئی ۔پودا کاری کے نام پر اربوں کی بدعنوانی کے علاوہ ہر شعبے میں لوٹ مار شروع ہے ۔ صوبہ خیبر پختون خواہ میں وزیر اعلی اور کابینہ کی کھلے عام بد عنوانیوں کے خلاف بھی آذاد کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے جو پالیسی بیان جاری کیا ہے پارٹی کے قائدین باچا خان او رولی خان بھی علاقائی معاملات کو حل کرنے اور اندرونی خلفشار کے خاتمے کیلئے آواز بلند کرتے رہے ہیں۔اب بھی وقت ہے کہ اے این پی کی قومی پالیسی پر توجہ دی جائے یہ نہ ہو کہ ماضی کی طرح معاملات پھر ہاتھ سے نکل جائیں۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صوبے کے عوام کو ہر ہسپتال میں بہترین سہولت میسر کی جا سکتی ہے، گورنرخیبرپختونخوا
مردان، تجاوزات کے خلاف کارروائی
گورنمنٹ پرئمری سکول دروش چترال میں داخلہ مہم کے سلسلے میں آگاہی واک
زرعی یونیورسٹی پشاور میں "ایڈونس ان سیڈ سٹوریج ٹیکنیکس " کے عنوان سے 2روزہ بین الاقوامی کانفرنس
پرخیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری
کوہاٹ پولیس کی کارروائی میں رہزن گروہ کاسرغنہ گرفتار
صوبائی وزیرمحنت خیبرپختونخوا کی زیر صدرات ورکرزویلفیئر بورڈ کااجلاس،کمرشل اراضی کی نشاندہی کی ہدایت ..
پشاور،پرانی دشمنی کی ایماءپرفائرنگ،باپ بیٹا قتل
خیبر،9سالہ لاپتہ ہونےوالےبچے کی نعش برآمد
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلع خیبر کے بعد ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون ..
دہشتگردی اکیلے خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ