تاجررمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے تقدس میں رضاکارانہ طور پر اشیائے خوردونوش ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مئی

مزید تجارتی خبریں

وقت اشاعت: 20/05/2016 - 22:37:47 وقت اشاعت: 20/05/2016 - 22:29:07 وقت اشاعت: 20/05/2016 - 20:23:38 وقت اشاعت: 20/05/2016 - 20:21:58 وقت اشاعت: 20/05/2016 - 20:21:56 وقت اشاعت: 20/05/2016 - 20:21:55 وقت اشاعت: 20/05/2016 - 20:14:16 وقت اشاعت: 20/05/2016 - 18:35:42 وقت اشاعت: 20/05/2016 - 18:29:37 وقت اشاعت: 20/05/2016 - 17:09:10 وقت اشاعت: 20/05/2016 - 16:49:34
- مزید خبریں

پشاور

تاجررمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے تقدس میں رضاکارانہ طور پر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں اعتدال پر رکھیں،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ظاہر شاہ

ناجائز منافع خوری اور مصنوعی قلت پید ا کرنے سے گریز کریں،اجلاس سے خطاب

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 مئی۔2016ء)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ظاہر شاہ نے تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے تقدس میں رضاکارانہ طور پر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں اعتدال پر رکھیں اور ناجائز منافع خوری اور مصنوعی قلت پید ا کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے متنبہ کیا کہ خلاف ورزی کرنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

یہ انتباہ انہوں نے ضلعی پرائس ریویو کمیٹی کے ایک اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں دوسروں کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ محمد عمیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز خالق داد وزیر ،اقرار علی شاہ، نثار حسین، ڈی ایس پی عبدالرشید، اے ایف سی گلاب خان، تحصیل ناظم کوہاٹ ملک تیمور ،سابق ایم این اے جاوید ابراہیم پراچہ، منظور پراچہ شیر خان بنگش، عابد پراچہ اور مختلف تاجر یونین کے صدور اور نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں طویل گرما گرم بحث کے بعد رمضان پیکج کے تحت مندرجہ ذیل روزمرہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں۔ان اشیاء میں چاول سیلہ کائنات نمبر1(90)روپے کلو، چاول سیلہ کرنل نمبر1(75)روپے،چاول باسمتی نمبر1(100)روپے،چاول باسمتی ٹوٹا 60روپے، چاول ایری نمبر6(40)روپے،چاول جوشی38روپے،کینیا چائے نمبر1(540)روپے،

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

20/05/2016 - 20:23:38 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان