پشاور ،سفید سنگ روڈ پر خودکش جیکٹ پھٹنے کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک

جمعہ 20 مئی 2016 11:19

پشاور ،سفید سنگ روڈ پر خودکش جیکٹ پھٹنے کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک

پشاور۔20 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) پشاور کے علاقے سفید سنگ روڈ پر خودکش جیکٹ پھٹنے کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح 3 دہشت گرد کسی اہم ہدف کو نشانہ بنانے کے لئے سفید سنگ روڈ پر پشاور شہر کی جانب موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ دریں اثناء ایک خودکش جیکٹ پھٹنے کے نتیجے میں دھماکہ ہوا جس کے باعث تینوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ایس پی کینٹ پشاور کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 دہشت گرد اور ایک ان کا سہولت کار تھا اور تینوں افراد غیر ملکی تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایک خودکش جیکٹ پھٹنے کے بعد دوسری خودکش جیکٹ بھی دھماکے سے پھٹ گئی‘ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر کر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ جائے وقوعہ سے 9 دستی بم ‘ ایک کلاشنکوف ‘ بغیر نمبر پلیٹ کا موٹر سائیکل قبضے مین لے لئے گئے ہیں۔موٹر سائیکل کا چیسز نمبر اور فنگر پرنٹس وغیرہ حاصل کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں