پشاور دھماکہ، ہلاک ہونے والے تینوں افراد خودکش حملہ آور تھے، دھماکے کی جگہ سے ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مئی

پشاور

پشاور دھماکہ، ہلاک ہونے والے تینوں افراد خودکش حملہ آور تھے، دھماکے کی جگہ سے 9 دستی بم، ایک خودکش جیکٹ، کلاشنکوف برآمد

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 مئی۔2016ء)پشاور میں ریگی سفید سنگ روڈ پر ہونے والے دھماکے کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں افراد خودکش حملہ آور تھے۔ تینوں خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور شہر میں داخل ہو رہے تھے۔ دھماکہ 2 خودکش جیکٹیں پھٹنے سے ہوا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے 9 دستی بم، ایک خودکش جیکٹ اور کلاشنکوف بھی برآمد کی ہے۔

20/05/2016 - 08:32:52 :وقت اشاعت