موجودہ نظام کے اندر ہی انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے،چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ

ہمارا بنیادی مقصد عوام کوسستا انصاف فراہم کرنا ہے،ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی حلف برداری تقریب سے خطاب

جمعرات 19 مئی 2016 22:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس مظہرعالم میاں خیل نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کے اندر ہی انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے،بنچ اوربارایک سسٹم کے دوجز ہے ۔

(جاری ہے)

پشاورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس مظہرعالم میاں خیل کاکہنا تھا کہ بنچ اوربارایک سسٹم کے دوجز ہے، بنچ اورباردونوں کومل کرکام کرناہوگا، عوام کوسستا انصاف دینے کیلئے ججز اوروکلاء مل کرکام کریں، چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ ہمارا بنیادی مقصد عوام کوسستا انصاف فراہم کرنا ہے، موجودہ نظام کے اندر ہی انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں