پیپلز پارٹی کا نتائج کالعدم قرار دینے تک تحریک جاری رہے گی ،محمد ہمایوں خان

بدھ 18 مئی 2016 16:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری انجینئر محمد ہمایون خان نے کہا ہے کہ پی کے 8کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے ریکارڈ توڑے گئے پیپلز پارٹی کے اْمیدوار ملک تہماش خان کی یقینی جیت کو دھاندلی کے زریعے ہرایا گیا مخالفین نے تمام قسم کے ہتھکنڈے استعمال کئے اس سلسلے میں جمعہ کے روز پشاور میں دھرنا دیا جائیگا اور دھاندلی کرنے والوں کا مکرو چہرا عوام کے سامنے لائینگے پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام دھرنا میں پی ایس ایف ،پیپلز یوتھ،ڈاکٹر فورم،لیبر،اقلیتی ونگ،لائرز فورم ،ومن ونگ کے عہدیداروں سمیت ہزاروں کی تعداد میں جیالے شرکت کرئینگے جبکہ پیپلز پارٹی کا نتائج کالعدم قرار دینے تک تحریک جاری رہے گی،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کامیاب اْمیدوار کو ہرانے کے لئے نتائج تک تبدیل کرنا سیاہ ترین دھاندلی کی بدترین مثال ہے رات کی تاریقی میں جعلی کامیابی حاصل کرنے کے لئے الیکشن کمشن قوانین کے برعکس بجلی ٹرانسفروں اور مہم کے دوران جعلی پولنگ اور سرکاری وسائل کے استعمال جیسے سنگین بے قاعدگیوں کے باعث دھاندلی کی گئی جمعہ کے دن دھاندلی سے پردہ فاش کرنے کے لئے پشاور پریس کلب کے سامنے عظیم الشان دھرنا دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں