پشاور: متھرا میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، ایک شخص جاں بحق ، 15 زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 مئی 2016 10:35

پشاور: متھرا میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، ایک شخص جاں بحق ، 15 زخمی

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مئی2016ء) :پشاور کے علاقہ متھرا میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق متھرا کے علاقہ میں بارودی سرنگ کے قریب دھماکہ ہوا جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس جائے وقوعہ کا معائنہ کر ہی رہی تھی کہ دوسرا دھماکہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والا شخص پولیس اہلکار تھا جبکہ دھماکوں میں زخمی ہونے والے 15 افراد کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ نے بتایا کہ سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں پولیس موبائل کونشانہ بنایاگیا جبکہ دوسرا دھماکا بھی متھرا میں ہوا۔ دھماکوں میں مجموعی طور پر 15 افراد زخمی جبکہ ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا۔ زخمیوں میں ایک ایدھی اہلکار بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں