ایڈہاک ڈاکٹرایسوسی ایشن برطرف ڈاکٹروں کوفوری بحال کرنے کامطالبہ کردیا

منگل 17 مئی 2016 22:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) ایڈہاک ڈاکٹرایسوسی ایشن نے کوالیفائیڈایڈہاک ڈاکٹرزکی برطرفی پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے برطرف کئے گئے ڈاکٹروں کی بحالی کامطالبہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈہاک ڈاکٹرایسوسی ایشن کے صدرفرحان اﷲ شاہ اوردیگرنے کہاکہ ہماری سلیکشن این ٹی ایس ڈیپارٹمنٹ سلیکشن کمیٹی کے انٹرویوے زریعے میرٹ پرہوئی ہے اورہم باقاعدگی سے اپنی ڈیوٹیاں بھی سرانجام دے رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ایک جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکاکہناہے کہ صوبے میں اس وقت ڈاکٹروں کی ہزاروں آسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں لیکن دوسری جانب ہمیں بلاوجہ نوکریوں سے برطرف کردیاگیاہے جوسراسرزیادتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ایڈہاک ڈاکٹروں کی برطرفیوں کے باعث ہسپتالوں میں شدیدبحرانی کیفیت پیداہوگی اورعوام کوبھی مشکلات کاسامناکرناپڑیگا۔انہوں نے وزیراعلیٰ ،وزیرصحت اورچیف سیکرٹری سمیت دیگرحکام سے مطالبہ کیاہے کہ برطرف کئے گئے ڈاکٹروں کوبحال کیاجائے بصورت دیگروہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہردھرنادینے پرمجبورہونگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں