آئی جی خیبرپختونخوا نے صوبے میں تعینات چار ڈی پی اُوز سمیت 6ایس پیز کے تبادلوں ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مئی

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 17/05/2016 - 21:59:30 وقت اشاعت: 17/05/2016 - 21:58:00 وقت اشاعت: 17/05/2016 - 21:58:00 وقت اشاعت: 17/05/2016 - 21:51:18 وقت اشاعت: 17/05/2016 - 21:44:10 وقت اشاعت: 17/05/2016 - 21:44:10 وقت اشاعت: 17/05/2016 - 21:42:26 وقت اشاعت: 17/05/2016 - 21:39:36 وقت اشاعت: 17/05/2016 - 21:39:35 وقت اشاعت: 17/05/2016 - 21:36:11 وقت اشاعت: 17/05/2016 - 21:36:10
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

آئی جی خیبرپختونخوا نے صوبے میں تعینات چار ڈی پی اُوز سمیت 6ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مئی۔2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے صوبے میں تعینات چار ڈی پی اُوز سمیت 6ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے علیحدہ علیحدہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی پی اُو لوئر دیر قاسم علی خان کو تبدیل کرکے ڈی پی اُو بنوں، ڈی پی اُو لکی مروت سید اکبر علی شاہ کو ڈی پی اُو لوئر دیر اور ایس پی سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا محمد حسن اقبال کو ڈی پی اُو لکی مروت تعینات کر دیا گیا ہے۔

جبکہ ڈی پی اُو بنوں گل افضل آفریدی کو سنٹرل پولیس آفس پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایک اور اعلامیے کے مطابق سنٹرل پولیس آفس میں تعیناتی کے منتظر ایس پی محمد حسین کو تبدیل کرکے ایس پی سپیشل برانچ اور ایس پی ٹریفک پشاور عبدالعزیز آفریدی کو ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلامیے فوری طور پر نافذ العمل ہونگے۔

17/05/2016 - 21:44:10 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان