جامعہ پشاور اور پولش انسٹیٹیوٹ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

منگل 17 مئی 2016 12:12

پشاور۔17 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مئی۔2016ء ) پشاور یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف آرکیالوجی اور پولینڈ کی ایڈم مچویچ انسٹیٹیوٹ آف آرکیالوجی کے مابین آر کیالوجی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہواہے جس میں دونوں ادارے آثار قدیمہ کے شعبے میں تعاون کے ذریعے مشترکہ پراجیکٹس پر کام کرینگی‘ اس ضمن میں پولینڈ ایڈم مچوچ یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف آرکیالوجی کے پروفیسر کیسپرینس نے جامعہ میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمدرسول جان سے ملاقات کی‘ چیئرمین آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹرمختار علی درانی بھی ان کے ہمراہ تھے‘ اس موقع پر وفد سے بات چیت میں وی سی نے کہاکہ پاکستان بالخصوص صوبہ خیبرپختونخوا گندھارا تہذیب سے مالامال ہے انہوں نے مشترکہ پراجیکٹ شروع کرنے کے اقداما کو سراہا اور کہاکہ اس سے جامعہ کے طلبہ اور اساتذہ بھرپور استفادہ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں