ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جو ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے ،سراج الحق

پیر 16 مئی 2016 15:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مئی۔2016ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جس سے براہِ راست عام عوام متاثر ہوتے ہیں۔ اس وقت ملک کو درپیش خطرات میں سے ایک خطرہ کرپشن ہے جو ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ ہم سب کو مل کر کرپٹ نظام کے خلاف لڑنا ہوگا۔ پانامہ لیکش کا معاملہ وزیراعظم کو قومی اسمبلی میں تقریر کرنے سے حل نہیں ہو گا بلکہ چیف جسٹس کی سربراہی میں ایک آزاد اور شفاف کمیشن کے قیام سے ہو سکتا ہے۔

عوام ملکی دولت لوٹنے والے کرپٹ اور چور سیاستدانوں کو سیاست سے دور دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو درپیش مسائل میں سے سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جس سے براہ راست عام عوام متاثر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک کو دشمن سے زیادہ خطرہ کرپشن اور کرپٹ نظام سے ہے۔

قوم کو مل کر اس نظام سے ملک کو چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس کی سربراہی میں ایک خودمختار اور شفاف کمیشن بنانا ہوگا۔ وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک نادر موقع ہے کہ کرپٹ خاندانوں کا بے رحم احتساب کریں اگر آج ان کا احتساب نہ ہوا تو کبھی نہیں ہو سکے گا۔

حکمرانوں نے قوم اور ملک کے ساتھ خیانت کی ملک کا پیسہ اور دولت لوٹ کر باہر کے ملکوں میں اثاثے بنوائے۔ ملک سے باہر پیسہ لے جانے والوں کو یہاں سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں۔ عوام ملکی دولت لوٹنے والوں کو سیاست سے دور دیکھنا چاہتے ہیں۔ قومی دولت میں خیانت کرنے والوں نے حکمرانی کرنے کا حق کھو دیا ہے۔ اب انہیں عوام کے روبرو پیش ہو کے صفائی دینا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں