پریشان خٹک کی ساتویں برسی پر ادبی ریفرنس کا انعقاد

پیر 16 مئی 2016 12:17

پشاور۔16 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مئی۔2016ء )اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام خانہ فرہنگ ایران پشاورمیں پروفیسر پریشان خٹک کی ساتویں برسی کے موقع پر ادبی ریفرنس کا انعقاد کیاگیا‘ جس میں سابق صوبائی و زیر عبدالسبحان خان مہمان خصوصی تھے اور معروف کالم نگار ڈاکٹر محمدہمایون نے صدارت کی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر نذیر تبسم اور پروفیسر نصرالله جان وزیر مہمانان اعزاز کے حیثیت سے شریک ہوئے ‘ پروفیسر ڈاکٹر ہمایون نے کہاکہ پروفیسر پریشان خٹک ایک ملنسار‘ انسان دوست اور ہر دلعزیز علمی اورادبی شخصیت تھے جنہوں نے علم و ادب کے میدان میں ملک وقوم کی بے مثال خدمت کی‘ انہوں نے کہاکہ پروفیسر پریشان خٹک(مرحوم) کے علمی وادبی کارنامے تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جائیں گے‘ اکادمی ادبیات پشاور کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر سید ولی خیال مہمند نے پروفیسر پریشان خٹک کی شاعری اور شخصیت کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ موصوف ایک علم دوست ‘ ادب پرور اور محب وطن شخصیت تھے جس نے قلم کے ذریعے قوم کی اصلاح کا بیڑا اٹھایا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں