پی کے8 عوام نے احتجاجی سیاست کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ مارا ہے‘ مسلم خان

پیر 16 مئی 2016 12:17

پشاور۔16 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مئی۔2016ء )مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر مسلم خان نے کہاہے کہ پی کے 8میں (ن) لیگ کے امیدوارکی کامیابی عوام کی نوازشریف اوران کے نمائندوں پر اعتماد کامظہر ہے‘ پختون قوم باشعور ہوچکی ہے وہ عملی کام کرنے والے اور صرف نعرے لگانے والوں میں فرق جان چکی ہے اس لیے عوام نے پی کے 8 میں ترقی کو ووٹ دیکر احتجاجی سیاست کو مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

ضمنی الیکشن میں عوام نے نوازشریف کی کارکردگی اطمینان کااظہار کرتے ہوئے ان کی پالیسیوں کو ووٹ دیکر تبدیلی کے نعروں اور احتجاجی سیاست کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں