پاک افغان بارڈر طورخم کومستقبل مےں کسی صورت بند نہیں ہونا چاہئے:آفتاب شیرپاﺅ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 15 مئی 2016 11:39

پاک افغان بارڈر طورخم کومستقبل مےں کسی صورت بند نہیں ہونا چاہئے:آفتاب شیرپاﺅ

پشاور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مئی۔2016ء)سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاو نے پاک افغان بارڈر طورخم کے کھولنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی حکومتےں مستقبل میں بارڈر کی بندش کی نوبت نہ آنے دیں کیونکہ اس قسم کے مسائل سے اسلام آباداور کابل میں نہ صرف دورےاں پیدا ہوں گی بلکہ باہمی تعلقات پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب شیر پاﺅ کا کہنا تھا کہ چار دن کی بندش کے بعد بارڈرکا دوبارہ کھولنادونوں ممالک کے عوام کے لئے انتہائی خوش آئند ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں ممالک مل کر دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدی معاملات کو سنجےدہ کوششوں کے ذرےعے حل کرے تاکہ آئندہ اےسی غلط فہمی جنم نہ لے ۔انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر کی بندش سے نہ صرف لوگوں کو اذیت کا سامنا کر نا پڑا بلکہ کاروباری حضرات کو بھی گاڑیوں کی بندش کی وجہ سے کئی ملین روپے کا نقصان برداشت کر نا پڑا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں