پی کے 8میں شکست پی ٹی آئی پر عدم اعتماد ہے‘ صفت الله

اتوار 15 مئی 2016 11:37

پشاور۔ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مئی۔2016ء ) مسلم لیگ(ن) ڈسٹرکٹ پشاور کے جنرل سیکرٹری حاجی صفت الله نے کہاہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 8میں عوام نے پاکستان تحریک انصاف کا احتساب اورپاکستان مسلم لیگ(ن)پراعتماد کااظہار کردیا‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لیگی رہنماؤں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ عوام خالی خولے نعروں پر یقین رکھنے کے بجائے عملی اقدامات پر ریقین رکھتے ہیں صوبائی حکومت تین سالوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہ لاسکی جس کے باعث عوام نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 8میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کو ایک بار پھر بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرلیا‘ انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں ضلع پشاور میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کلین سویپ کریگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں