پی کے آٹھ ضمنی الیکشن میں کامیابی عوام کی مسلم لیگ ن پر اعتماد کاواضح ثبوت ہے،پیر صابرشاہ

، صوبائی حکومت اور عمران خان نے جلسے کر کے الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی، دھاندلی کا شور پی پی پی کو نہیں عمران خان کو کرنا چایئے تھا،پشاورمیں پریس کانفرنس

ہفتہ 14 مئی 2016 20:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ نے کہاہے کہ پی کے آٹھ ضمنی الیکشن میں کامیابی عوام کی مسلم لیگ ن پر اعتماد کاواضح ثبوت ہے، صوبائی حکومت اور عمران خان نے جلسے کر کے الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی، دھاندلی کا شور پی پی پی کو نہیں عمران خان کو کرنا چایئے تھا۔

پریس کلب پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیر صابرشاہ نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کو نواز شریف کے مرہون منت قرار دیا اور کہا کہ 2013 کے الیکشن کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے حکومت بنانے کے لیئے ن لیگ سے رابطہ کیا تھا مگر میاں نواز شریف نے صوبے میں پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کا خیال رکھااور حکومت بنانے دی مگر آج صوبے میں بھتہ خوروں کی حکومت ہے سرمایہ دار دوسرے شہروں کو منتقل ہو رہے ہیں نیا پاکستان بنانے والے نیاکے پی کے بناتے تو زیادہ اچھا ہوتا۔

(جاری ہے)

پیر صابر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور عمران خان نے جلسے کر کے الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی دھاندلی کا شور پی پی پی کو نہیں عمران خان کو کرنا چایئے تھاپیر صابرشاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کوصوبے میں حکومت دے کر پورا پلے گراونڈ دیاگیا ہے نیا پاکستان بنانے والے نیاکے پی کے بناتے تو زیادہ اچھا ہوتا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں