ضلعی الیکشن کمشنر نے پی کے 8 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جلسہ کرنے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا

ہفتہ 14 مئی 2016 16:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) ضلعی الیکشن کمشنر نے پی کے 8 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جلسہ کرنے پر عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ضلعی الیکشن کمشنر نے کہاکہ پی کے 8 ضمنی انتخابات میں منعقد کیا جانے والا جلسہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تھا۔عمران خان کو اس سلسلے میں 13 مئی کی صبح 11 بجے تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا تھا تاہم وہ نہیں آئے جس پر انہیں نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ضلعی الیکشن کمیشن نے رپورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی ارسال کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں