وزیر اعظم 17مئی کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ہمارے مہمان ہونگے ‘ مغربی روٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ‘ مولانا فضل الرحمن

ہفتہ 14 مئی 2016 16:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ڈیرہ اسماعیل خان کے دورہ کے موقع پر اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف 17 مئی کو ڈیرہ اسماعیل خان آ رہے ہیں، وہ صرف ہمارے نہیں سب کے مہمان ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ چشمہ لفٹ کینال، ٹانک زام ڈیم، زرعی یونیورسٹی اور گرڈ سٹیشن کا افتتاح بھی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی ہونے کے باوجود خواتین بل کی مخالفت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں