پاکستان پیپلز پارٹی نے پی کے 8 کے ضمنی انتخاب کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 مئی 2016 12:46

پاکستان پیپلز پارٹی نے پی کے 8 کے ضمنی انتخاب کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 مئی 2016ء) : پاکستان پیپلز پارٹی نے پی کے 8 کے ضمنی انتخاب کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی پی پی رہنما رحیم داد خان کا کہنا ہے کہ پی کے 8 ضمنی انتخاب کا نتیجہ ناقابل قبول ہے۔

(جاری ہے)

رحیم داد خان نے کہا کہ الیکشن سے قبل ہی دھاندلی کے خدشے سے آگاہ کر دیا تھا۔واضح رہے کہ پی کے 8 کی نشست مسلم لیگ ن کے ارباب اکبر حیات کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر 12 مئی کو ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کروائی گئی۔ ضمنی انتخاب میں ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن ہی نے میدان مار لیا جس پر پیپلز پارٹی نے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے نتیجہ تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں