سیکرٹری اطلاعات وتعلقات عامہ محمد طاہر حسن کانظامت اطلاعات کادورہ

محکمے کے افسران کا تعارف، مختلف شعبوں کے امور بارے بریفنگ

جمعہ 13 مئی 2016 21:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات وتعلقات عامہ محمد طاہر حسن نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد جمعہ کے روزنظامت اطلاعات کاتفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر محکمے کے افسران کا ان سے تعارف کرایا گیا اورمختلف شعبوں کے امور سے متعلق انہیں تفصیلات بتائی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر اطلاعات وتعلقات عامہ شعیب الدین نے انہیں محکمے کی کارکردگی اوراہداف پر بریفنگ دی جبکہ افسران اطلاعات نے درپیش مسائل ومشکلات پر ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

سیکرٹری اطلاعات محمد طاہر حسن نے امید ظاہر کی کہ محکمہ اطلاعات دورجدید میں میڈیا کے چیلنجوں سے نمٹنے اورصوبائی حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی اورکامیابیوں کو اجاگر کرنے میں پہلے سے زیادہ تندہی سے اپنے فرائض بہتر انداز میں انجام دے گا ۔انہوں نے یقین دلایاکہ وہ محکمے کوعصری تقاضوں کے مطابق استوار کرنے کے ساتھ ساتھ اہلکاروں کی پیشہ ورانہ استعداد کارمیں اضافہ کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں