نورالہادی نے گورنرخیبرپختونخوا کے نئے پریس سیکرٹری کی حیثیت سے چارج لے کر کام کاباقاعدہ آغاز کردیا

جمعہ 13 مئی 2016 20:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء ) محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کے سینئر آفسر نورالہادی نے گورنرخیبرپختونخوا کے نئے پریس سیکرٹری کی حیثیت سے چارج لے کر کام کاباقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ میں مختلف عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں جبکہ وہ اس سے قبل ڈپٹی سیکرٹری اوقاف واقلیتی امور، ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈٹیکسیشن ، ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹوکول خیبرپختونخوا، ڈپٹی ڈائریکٹر حج سعودیہ عرب، ڈپٹی ڈائریکٹرمیڈیا انفارمیشن سنٹر سوات (ISPR) ، ایڈمنسٹریٹر اوقاف او ر وزیراعلی خیبرپختونخوا کے پروٹوکول افسر بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں