موجودہ حکومت کے اقدامات کی بدولت صوبہ ترقی کی راہ پرگامزن ہواہے، ڈاکٹر امجد علی معاون خصوصی وزیراعلی کے پی کے
جمعہ 13 مئی 2016 19:41
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاوٴسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو عوامی مسائل کا احساس ہے اوراپنی مدت کے دوران ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جن کی بدولت پسماندہ علاقوں کی محرومی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ صوبہ ترقی کی جانب گامزن ہواہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ پی کے۔
82 سوات کی یونین کونسل ٹال میں ایک شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علاقے معروف سیاسی شخصیات میاں گل زین، احمد خان، محمد امین، میاں علیم جان، نصیب زادہ ،جاوید۔ مجیب ،شیر علی خان، ہارون الرشیداورعمرزادہ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔(جاری ہے)
ڈاکٹر امجد علی نے شامل ہونے والے ورکروں کو مبارکبادپیش کی اورامید ظاہر کی کہ علاقے کے عوام کی خدمت میں وہ اپنا بھرپور کردار اداکریں گے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور اورصوبائی حکومت کی بہتر کارکردگی کی بدولت دوسری جماعتوں سے تعلق رکھنے والے عہدیداران جوق درجوق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں کیونکہ انہیں عملی طورپر صوبے میں تبدیلی نظر آنے لگی ہے ۔ڈاکٹر امجد علی نے اس موقع پر پر مڈل سکول یوسی ٹال کو ہائیرسیکنڈری کادرجہ دینے کے لئے 9 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اپنے حلقہ کے دوردراز علاقوں کے مسائل کے حل کاوعدہ وہ بہرصورت پورا کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر 30 لاکھ روپے کی گرانٹ پر مشتمل آبنوشی سکیم ،گلی کوچوں کی پختگی کے لئے 40 لاکھ روپے اوربجلی کی سکیموں کے لئے 40 لاکھ روپے کی فراہمی کااعلان کیا ۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے حلقہ کے ہر علاقے کا مہینے میں ایک دفعہ دورہ کرکے مسائل معلوم کریں گے اورانہیں حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ انہیں اپنے ورکروں اورعوام کے تعاون پر فخر ہے اور ان کے اعتماد کو وہ ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سیاح پہاڑی علاقوں بالخصوص وادی کاغان میں بارشوں کے دوران سفر سے گریز کریں، مشیر سیاحت
پشاور ہائیکورٹ کا وزیراعلیٰ اورصوبائی کابینہ کو اسمبلی اجلاس طلب کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم
تعلیمی اداروں میں مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مضامین متعارف کرانا چا ہتے ہیں، صوبائی وزیر میناخان آفریدی
ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کے تحت ملک بھر میں 12 کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے، رانا مشہود احمد خان ..
وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ٹیبل ٹینس صوبائی لیگ کا آغاز ، معاون خصوصی مشعود احمد خان نے افتتاح ..
مشیراطلاعات بیرسٹرڈاکٹرسیف کی حافظ نعیم الرحمان کو امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارکباد
خیبرپختونخوا،بارشوں کے باعث حادثات، جاں بحق افراد کی تعداد 36 ہوگئی
خیبرپختونخوا میں قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر 21 اپریل کو ہونےوالے ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی ..
پشاور، تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کی کارروائی ، شراب سپلائی کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کارروائی
چیف ٹریفک آفیسر کا ٹریفک نظام کا جائزہ لینے کیلئے شہر بھر کا دورہ
صوبائی وزیر تعلیم کا میٹرک کے جاری امتحانات میں شکایات موصول ہونے کا نوٹس
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات
-
گورنرپنجاب کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن'' لیرا'' کے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
اپوزیشن ایک نہتی لڑکی آصفہ بی بی سے ڈرتی ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ
-
وزیرصنعت و تجارت شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024کی منظوری
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے‘ وزیرمملکت شیزا فاطمہ خواجہ
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے نیشنل سنٹر فار ہیلتھ کیئر ورکرز امریکہ کے وفد کی ملاقات