اے این پی چار دہائیوں سے غیر جانبدارانہ آزاد خارجہ پالیسی کا مطالبہ کرتی آ رہی ہے کیونکہ بین الاقوامی ایجنڈے کے آلہ کارو آمروں نے ذاتی مفادات کیلئے پاکستان اور افغانستان کو بین الاقوامی دہشت گردوں کو مرکز بنایا ہوا ہے

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان کابیان

جمعہ 13 مئی 2016 18:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے کہا ہے کہ اے این پی چار دہائیوں سے غیر جانبدارانہ آزاد خارجہ پالیسی کا مطالبہ کرتی آ رہی ہے کیونکہ بین الاقوامی ایجنڈے کے آلہ کارو آمروں نے ذاتی مفادات کیلئے پاکستان اور افغانستان کو بین الاقوامی دہشت گردوں کو مرکز بنایا ہوا ہے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے سینیٹ میں دیئے گئے بیان جس میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں سرد مہری کی وجہ حقانی نیٹ ورک قرار دی گئی ہے اس سے عوامی نیشنل پارٹی کا موٴقف سچ ثابت ہو گیا ہے، زاہد خان نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی معیشت اور معاشرت کو تباہ کرنے اور دہشت گردی و انتہا پسندی کو فروغ دینے والی خارجہ پالیسی کو خیر باد کہہ کر ایسی آزاد و غیر جانبدارانہ خارجہ پالیسی بنائی جائے جس میں پاکستان کا مفاد اولیں ترجیح ہو اور خطے کے ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر مستحکم تعلقات بنائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے لاکھوں شہری جاں بحق ہو چکے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ واہگہ بارڈر آج تک بند نہیں ہوا لیکن سینٹرل ایشیا سے توانائی منصوبوں کی راہداری کے مرکز افغانستان کے ساتھ تعلقات کا دعوی تو برادرانہ کیا جاتا ہے۔لیکن طورخم بارڈر بند ہونے کی وجہ سے دونوں اطراف کے کاروباری افراد کا سامان گل سڑ رہا ہے اور دونوں جانب کے شہری بھی سخت مشکلات کا شکار ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی پاکستان کی خارجہ پالیسی ملکی مفاد کے تحت نہ بنائی گئی تو ماضی کی طرح پھر بڑے نقصان کا خطرہ قائم رہے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں