تحصیل ناظم تخت بھائی مسلسل بجٹ پاس کرانے میں ناکامی پر اپنی شکست تسلیم کرکے کونسل سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں اور اپنی ناکامی پر ہمارے خلاف الزامات عائد کرنے کی بجائے علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں

صوبائی رکن اسمبلی افتخار علی مشوانی کی پریس کانفرنس

جمعہ 13 مئی 2016 18:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء ) چئیرمین ڈیڈک کمیٹی مردان افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ تحصیل ناظم تخت بھائی مسلسل بجٹ پاس کرانے میں ناکامی پر اپنی شکست تسلیم کرکے کونسل سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں۔ اور اپنی ناکامی پر ہمارے خلاف الزامات عائد کرنے کی بجائے علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں۔

ہم دشمنی اور دوستی دونوں نبھانا جانتے ہیں۔ وہ جمعرات کے روز پریس کلب تخت بھائی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ تحصیل کونسل تخت بھائی کے اپوزیشن لیڈر حاجی معزاللہ خان مہمند اور دیگر ممبران حامد علی خان، وارث خان ، میاں اجمیر شاہ، اختر گل، مستقیل شاہ، ڈسٹرکٹ کونسلر سعید خان اور دیگر پارٹی عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

افتخار علی مشوانی نے کہا کہ ہم علاقے کی تعمیر و ترقی کے دشمن نہیں اور علاقے کی ترقی اور مفاد میں ہر کسی کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔ لیکن جو لوگ پی کے 26 کی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کرینگے۔ انکی بھر پور مخالفت کرینگے۔ اُنہوں نے کہا کہ تحصیل ناظم تخت بھائی بجٹ پاس کرنے میں بار بار ناکام ہوچکے ہیں۔ اور انکے اپنے قریبی ساتھی انکا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔

انہیں اب کونسل سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ تحصیل ناظم تخت بھائی اپنی اصلاح کرنے کی بجائے ہم پر الزام تراشیاں کررہے ہیں۔ علاقے کا منتخب ایم پی اے ہوں جو بھی اس علاقے کے ساتھ ذیادتی یا غلط راستے پر چلے گا۔ بھر پور مخالفت کرونگا۔ اس موقع پر تحصیل کونسل کے اپوزیشن لیڈر حاجی معزاللہ خان نے الزام لگایا کہ تحصیل ناظم تخت بھائی تخت بھائی شہر کو مسلسل نظر انداز کرتے چلے آرہے ہیں۔

اور اپنی تمام تر توجہ ترقیاتی فنڈ اور عملہ صفائی کو پی کے 26 کی بجائے پی کے 27 پر صرف کررہے ہیں۔ جبکہ مخالف ممبران کو آٹے میں نمک کے برابر حصہ دیا جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تحصیل ناظم تخت بھائی کے ساتھی بھی انکے روئیے کے باعث انکا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔ جس کے باعث وہ بار بار بجٹ منظور کرانے میں ناکام رہے ہیں اور اب انہیں کونسل سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا چاہئے۔ یا اخلاقی طور پر عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیئے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تحصیل حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ اکثریت موجو دہیں۔ جو ہم وقت آنے پر ثابت کرینگے۔ جبکہ حکومت بنانے کیلئے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی وقت آنے پر تحصیل و نائب ناظم کے عہدووں کی قربانی بھی دیگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں