تحریک انصاف کی پی کے آٹھ میں شکست سے ثابت ہوگیا کہ عوام نے صوبائی حکومت مسترد کردیا ہے ۔تاج محمد

پی کے نو کے ایم پی اے علاقہ بدھائی محلہ گلشن آباد کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کریں،پی پی رہنماء

جمعہ 13 مئی 2016 18:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی بوستان آباد شاھین مسلم ٹاؤن پشاور کے سابق صدر تاج محمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے تین سالوں میں عوام کو کئی ریلیف فراہم نہیں کی ان کی فنڈ صرف نمائشی کاموں پر خرچ ہورہے ہیں یاان کے ایم پی ایز کے ذاتی کاموں میں خرچ ہورہے ہیں جس کی مثال جی ٹی روڈ پر سوکے کجھور کے درختوں پر کروڑوں روپے خرچ کرنا ہے لیکن صوبائی حکومت کو تین سالوں میں علاقہ بدھائی محلہ گلشن آباد جو پی کے نو میں تحریک انصاف کے ایم پی اے کے گھر سے کچھ میٹر کے فاصلے پر ہے وہاں نہ تو گیس اور نہ ہی بجلی کا نظام موجود ہے ایم پی اے اور صوبائی حکومت کے پاس وہاں کے عوام کے لیے فنڈ نہیں تھا ان کے ایم پی ایز نے اپنے گھر اور باغات کے چاروں اطراف سڑکیں تو بنادی لیکن علاقہ بدھائی محلہ گلشن آباد کے گلی اور سڑکیں کچی پڑی ہوئی ہے اگر صوبائی حکومت ، ضلعی حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کو کچھ وقت مل جائے علاقہ بدھائی محلہ گلشن آباد کا دورہ کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حلقہ پی کے اٹھ کی بہادر عوام نے بہترین فیصلہ کیا ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ تحریک انصاف اور صوبائی حکومت کو عوام نے مسترد کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر تحریک انصاف کے ایم پی اے نے علاقہ بدھائی محلہ گلشن آباد میں گیس ، بجلی اور ترقیاتی کام جلدازجلد شروع نہیں کی تو عوام کے ساتھ سڑکوں پرنکل آئیں گے اور اگلی الیکشن میں تحریک انصاف کو ایسی طرح ذلیل کرنا ہوگا جس طرح پی کے اٹھ میں بڑے جلسوں کے باوجود ذلیل ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں