خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امدادوبحالی اورآبادکاری کا اجلاس

جمعہ 13 مئی 2016 18:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مئی۔2016ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امدادوبحالی اورآبادکاری کاایک اجلاس جمعہ کے روز رکن صوبائی اسمبلی محمدعلی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاورکے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ارکان صوبائی اسمبلی صاحبزادہ ثناء اللہ ،یاسین خان خلیل اورمحترمہ نسیم حیات کے علاوہ سیکرٹری امداد وبحالی اورآبادکاری احمد حنیف اورکزئی اوردیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع دیراپر کے حلقہ جات پی کے ۔91 ، پی کے ۔92 اور پی کے ۔93 میں سال 2015 کے زلزلے کے متاثرین کو ملنے والی امداد سے متعلق رکن صوبائی اسمبلی صاحبزادہ ثناء اللہ کے سوال کو زیر بحث لایا گیا اوراس سلسلے میں کمیٹی نے محکمہ امدادوبحالی اورآبادکاری کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں مذکورہ حلقوں میں تقسیم کی جانے والی امداد اوراعداد وشمار کے حوالے سے تفصیل پیش کریں تاکہ اس کا بغورجائزہ لیکرمحروم رہ جانے والے متاثرین کو امداد کی فراہمی کے بارے میں لائحہ عمل طے کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں