مطیع الرحمن نظامی کی پھانسی انتہائی افسوسناک امر ہے، عرفان اللہ آفریدی

جمعہ 13 مئی 2016 12:58

پشاور۔13 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مئی۔2016ء)یونین کونسل 11 نیبر ہڈ 31 کے ناظم عرفان اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی دیئے جانے کا عمل انتہائی افسوسناک ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مطیع الرحمن نظامی نے بنگلہ دیشی حکومت کے سامنے سر نہ جھکا کر جس جرات اور استقامت کا مظاہر ہ کیا ہے وہ قابل فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم اور عوامی لیگ سربراہ حسینہ واجد بھارت کی ڈکٹیشن پر اسلام پسند لوگوں کے خلاف برسر جنگ ہو گئی ہے اور اس نے اپنے ملک کو عملاً بھارت کا ایک صوبہ بنا کر رکھ دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے لیڈروں کو اسلام اور پاکستان کے ساتھ محبت کی سزا دی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اس ظلم اورناانصافی کے خلاف ہر ممکن طریقہ سے آواز اٹھائے اور اس سنگین مسئلے کو مسلم ممالک کی آرگنائزیشن او آئی سی کے فورم پر بھی زیر بحث لانے کی کوشش کرے ۔

انہوں نے امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مطیع الرحمان نظامی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہید عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ایک وسیع النظر اور دانشور قسم کے آدمی تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کی تبلیغ کرنے اور ایک عادلانہ نطام کے قیام کی کوششوں میں گزار دی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نظریہ پاکستان کے شہید مطیع الرحمن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی لیڈر شپ نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد نے بھارتی سرکار کو خوش کرنے کے لیے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے خلاف جس انتقام کی آگ کو ہو ا دے رکھی ہے وہ اس خطے کے استحکام کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں