محکمہ انسداد دہشتگردی نے شانگلہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا

جمعرات 12 مئی 2016 16:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) محکمہ انسداد دہشتگردی نے ضلع شانگلہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا دہشتگرد کی نشاندہی پر سہولت کار کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق سی ٹی ڈی نے زیرحراست دہشتگردصالح محمد کے انکشاف پر مالاکنڈ ایجنسی میں کاروائی کرتے ہوئے کبل گرام سے دہشتتگرد کے سہولت کار خان محمد کو گرفتار کرلیا ہے،ملزم نے دوران تفتیش شانگلہ میں بڑی کاروائی کا انکشاف کیا جس پر سی ٹی ڈی نے کبل گرام میں کھدائی کے دوران دس کلو اعلی کوالٹی کا بارودی مواد ، پانچ چارجرز ایک کلاشنکوف اورکارتوس برآمد کرلئے جسے شانگلہ میں بڑی تباہی کیلئے چھپایا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں