ڈائریکٹریٹ ہیلتھ سروسز کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ

جمعرات 12 مئی 2016 13:38

پشاور۔12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء)ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فاٹا کے زیر اہتمام ایف آر کوہاٹ کے مختلف علاقوں زرغون خیل، بی ایچ یو آر اخیل ،جاوکی ،بی ایچ یو اخوروال میں نیشنل پروگرام فارکنٹرول آف بلائنڈنس کی جانب سے تین روزہ فری آئی کیمپ منعقد کیاگیا ،جس میں ماہر ڈاکٹروں ‘آئی ٹیکنیشن اور معاون عملہ نے آنکھوں کے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا چیک اپ کیااور مفت ادویات فراہم کیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں