ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی اے کا مشترکہ تجاوزات آپریشن

جمعرات 12 مئی 2016 13:38

پشاور۔12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء)پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی اے کے ساتھ مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کارخانوں مارکیٹ میں 60 سے زائد غیر قانونی تعمیرات اور کیبن مسمار کردیے ہیں‘ ڈپٹی کمشنر پشاورریاض خان محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فضیلت جہان نے ڈائریکٹر پی ڈی اے نجیب الرحمن آفریدی کے ساتھ لوکل پولیس کی مدد سے بھاری مشینری کے ذریعے کارخانوں مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف دوبارہ آپریشن کیاکسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع سے بچنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیاگیاتھا‘ آپریشن کے دوران بھاری مشینری کی مدد سے 60 سے زائد تعمیرات اور کیبنوں کو مسمار کیاگیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فضیلت جہان نے کہاہے کہ آپریشن تجاوزات کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں