عوام گیس میٹرلگوانے میں گیس کمپنی کے ساتھ تعاون کریں،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ

بدھ 11 مئی 2016 17:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) ڈپٹی کمشنرکوہاٹ ظاہرشاہ نے کہا ہے کہ عوامی مفاد پر مبنی تمام مسائل افہام و تفہیم سے حل کریں گے اورگیس مسئلے پرمشران اور متعلقہ حکام کے مابین کوئی فیصلہ سامنے آنے کے بعدعمل درآمدکے پابندبھی ہونگے لہٰذاگیس حکام خلاف ورزی سے گریزکریں اور عوام بھی قانونی طورپرمیٹرلگوانے کیلئے گیس کمپنی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں تاکہ یہ مسئلہ خوش اسلوبی حل ہو سکے۔

اجلاس میں میٹرلگوانے اور دیگر طریقہ کارپررابطے جاری رکھنے پراتفاق کیاگیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاچی میں علاقہ عمائدین سے گیس مسائل کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دوسروں کے علاوہ ضلع ناظم کوہاٹ مولانانیازمحمد،تحصیل ناظم لاچی اشفاق قریشی،اسسٹنٹ کمشنر لاچی عرفان اﷲ محسود،ایس این جی پی ایل انچارج عبدالغفور ، ڈی ایس پی لاچی سرکل میر زعلی خان اور منتخب بلدیاتی ناظمین ،کونسلرز، سابق صوبائی افتخارالدین خٹک، سابق ایم پی اے ڈاکٹراقبال فنا،،دلاورشاہ استاد،شوکت خان ،محمداحسان ،محمدعالم،فوادخان اورعلاقہ مشران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں لاچی میں گیس صارفین کیلئے میٹرلگوانے ،کم پریشراورمحروم علاقوں کی گیس فراہمی سمیت مختلف امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیااوراس سلسلے میں کئی اہم تجاویزبھی پیش کئے گئے۔ اجلاس میں مشران علاقہ نے کہا کہ دوسال پہلے بھی گیس حکام کے ساتھ اجلاسوں میں اس بارے تبادلہ خیال ہوا تھا اورمیٹرلگوانے یاگھرگھرفکس بل کی تجاویز پیش کئے گئے تھے لیکن محکمے کی جانب سے سردمہری کامظاہرہ کیاگیا،ہم گیس میٹر لگانے سے انکاری نہیں لیکن پہلے کی طرح اس بار بھی چندمیٹرزکی منظوری سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔

اگرمحکمہ بیک وقت ایک ہزارتک میٹرلگوا ئے توہم بھرپورتعاون کریں گے۔ عمائدین نے گیس حکام سے بھی اپیل کی کہ وہ کم پریشر پر جلد از جلد قابو لے تاکہ لوگوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں