طلباء اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں، تصور حسین

بدھ 11 مئی 2016 12:07

پشاور۔11 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء)تصور پبلک سکول سردچاہ گیٹ پشاور میں ماؤں کے عالمی دن (مدرڈے) کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیاگیا جس مین سکول ڈائریکٹر تصور حسین نے کہاکہ طلباء حصول علم کو اپنا مقصد بنائیں ‘ انہوں نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے والدین خصوصاً ماؤں نے آپ سے بہت توقعات وابستہ کررکھی ہوتی ہیں لہٰذا ماں سے محبت کا یہ بھی تقاضا ہے کہ آپ اپنی محنت سے نام ومقام حاصل کرکے نہ صرف اپنا اور ملک وقوم بلکہ اپنے والدین کا بھی نام روشن کریں‘ پرنسپل سمیرا انجم نے کہاکہ ترقیافتہ اقوام اور دورحاضر کے چیلنجزکا مقابلہ صرف تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے لہٰذا طلباء اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں