پشاور یونیورسٹی فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے زیر اہتمام سیمینار

بدھ 11 مئی 2016 12:03

پشاور۔11 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء)پشاور یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سوشل سائنسزکے زیر اہتمام یورپی یونین اور پاکستان کے مابین ابھرتے ہوئے تعلقات کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیاگیا۔

(جاری ہے)

سیمینار کے مہمان خصوصی پاکستان میں یورپی یونین کے سفیرژاں فوانسوکوتاں تھے ‘وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمدرسول جان اور ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عدنان سرور خان بھی مقررین میں شامل تھے‘ سیمینار سے خطاب میں یورپی یونین سفیر نے کہاکہ یورپی یونین ممالک پاکستان میں تعلیم اور معاشی ترقی کی بھرپور خواہاں ہے اور اس ضمن میں مناسب مالی معاونت فراہم کررہاہے‘ انہوں نے کہاکہ ہرسال یورپی یونین ممالک کی طرف سے پاکستانی طلبہ کو 100سکالر شپ دیئے جاتے ہیں اور اس سہولت میں مزید اضافہ کیاجائیگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں