پرائم انسٹیٹیوٹ پبلک ہیلتھ کے زیر اہتمام آن لائن لیکچر

بدھ 11 مئی 2016 12:03

پشاور۔11 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء)پرائم انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے زیر اہتمام آن لائن گیسٹ لیکچر کا اہتمام کیاگیا ۔

(جاری ہے)

لیکچر میں پشاور کے ہسپتالوں اور صحت عامہ کے چیدہ چیدہ پروفیشنلزنے شرکت کی ڈاکٹر سوسنموفٹ بروس نے یہ لیکچراوہائیو(امریکا) سے آن لائن لنک کے ذریعے براہ راست دیا ڈاکٹر سوسن ایک معروف کارڈیوتھوریسک سرجن اور ویکسنزمیڈیکل سینٹر اوہائیو میں چیف کوالٹی افیسر کی ذمہ داری نبھارہی ہیں انہوں نے طبی ماحول مین مریض کی حفاظت سے متعلق مختلف چیلنجوں پر روشنی ڈالی ان کے مطابق ہسپتالوں کو قابل اعتماد اداروں میں تبدیل کرنے کے لیے صحت عامہ اور مریض کی حفاطت کے مسئلہ کو اجاگرکرناہوگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں