پشاور، منتخب ناظمین تحصیل؍ٹاؤن کونسل،نائب ناظمین تحصیل؍ٹاؤن کونسل اور ممبر ٹاؤن ؍تحصیل کونسل کیلئے معاوضے اور الاؤنسزکا اعلان

منگل 10 مئی 2016 22:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مئی۔2016ء) محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا کے مجاز حکام نے صوبے میں منتخب ناظمین تحصیل؍ٹاؤن کونسل،نائب ناظمین تحصیل؍ٹاؤن کونسل اور ممبر ٹاؤن ؍تحصیل کونسل کیلئے معاوضے اور الاؤنسزکی شرحوں کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ناظم تحصیل؍ٹاؤن کونسل کے لئے 2015-16کے دوران اعزازیہ30ہزارروپے،2015-16کے دوران پٹرول کیلئے200لیٹر،ٹیلی فون چارجزکے لئے7ہزار روپے،انٹر ٹینمنٹ الاؤنس8ہزار روپے اور ٹی اے ڈی اے مہینے میں 5دن سے زیادہ نہ ہو صرف ضلع سے باہر کے لئے 1200روپے فی دن ہوگا۔

اسی طرح نائب ناظم تحصیل؍ٹاؤن کونسل کے لئے اعزازیہ20ہزار روپے،ٹیلی فون چارجز5 ہزار،انٹرٹینمنٹ الاؤنس 5ہزار اور ٹی اے ڈی اے12سوروپے فی دن جو مہینے میں 5دنوں سے زائد نہ ہو اور صرف ضلع سے باہر کیلئے ہو جبکہ ممبر تحصیل؍ٹاؤن کونسل کا اعزازیہ500فی دن فی سیشن اورٹی اے ڈی اے5سوروپے فی سیشن جو مہینے میں 5دن سے زائدنہ ہو اور صر ف ضلع سے باہر کیلئے ہے۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امرنو ٹ کرناضروری ہے کہ ناظم اور نائب ناظم کے استحقاق میں ٹی اے؍ڈی اے صرف ضلع سے باہر سرکاری سفر کیلئے ہوگا جو مہینے میں پانچ دنوں سے زائدنہیں ہوگا۔دریں اثناء محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخواکے مجازحکام نے صوبے میں منتخب ناظمین ویلج؍نیبر ہوڈ کونسل، نائب ناظم ویلج؍نیبر ہڈ کونسل اور ممبر ویلج ؍نیبرہوڈ کونسل کے اعزازیے اور الاؤنسزکااعلان بھی کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ناظم ویلج؍نیبر ہڈکونسل کااعزازیہ2015-16کیلئے دس ہزارروپے،ٹیلی فون چارجز دو ہزارروپے اور انٹرٹینمنٹ الاؤنس دوہزارروپے مقررکئے گئے ہیں جبکہ نائب ناظم ویلج؍نیبر ہڈکااعزازیہ سات ہزارروپے اور ممبر ویلج؍نیبر ہڈکونسل کا اعزازیہ 200 روپے فی دن؍سیشن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں