ہماری نوجوان نسل صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں،اقبال ظفرجھگڑا
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مئی

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 10/05/2016 - 22:04:39 وقت اشاعت: 10/05/2016 - 22:04:39 وقت اشاعت: 10/05/2016 - 21:59:00 وقت اشاعت: 10/05/2016 - 21:59:00 وقت اشاعت: 10/05/2016 - 21:59:00 وقت اشاعت: 10/05/2016 - 21:56:03 وقت اشاعت: 10/05/2016 - 21:40:26 وقت اشاعت: 10/05/2016 - 21:40:26 وقت اشاعت: 10/05/2016 - 21:40:25 وقت اشاعت: 10/05/2016 - 21:39:11 وقت اشاعت: 10/05/2016 - 21:39:11
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

ہماری نوجوان نسل صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں،اقبال ظفرجھگڑا

جن معاشروں میں ٹیلنٹ کی قدر کی جاتی وہ معاشرے اقوام عالم میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں،تعلیم کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت وسائل کو حقیقی معنوں میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے،گورنرخیبرپختونخوا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 مئی۔2016ء)گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ ہماری نوجوان نسل صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں اعلی تعلیم اور معیاری ریسرچ کے مواقعوں کی فراہمی کویقینی بنایاجائے اوراس ضمن میں موجودہ حکومت معیاری ریسرچ اور تعلیم کے فروغ اور سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع اقدامات اٹھارہی ہے۔

جن معاشروں میں ٹیلنٹ کی قدر کی جاتی وہ معاشرے اقوام عالم میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں۔وہ منگل کے روزگورنرہاؤس پشاور میں خیبرگرلزمیڈیکل کالج اورپاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ کے گولڈمیڈلسٹ گریجویٹس کی اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں وائس چانسلر خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرحفیظ اﷲ ،پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹرجنرل حکیم شاہ، رجسٹرار اور پرنسپل خیبرمیڈیکل گرلز کالج پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین سمیت طلباء وطالبات، ان کے والدین اوردونوں اداروں کے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

اس موقع پرگورنرنے گولڈمیڈلز حاصل کرنے والے گریجویٹس کو ان کی کامیابی کے اعتراف میں کیش ایوارڈزبھی دیے اور مبارکباد دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور ضرورت اس امرکی ہے کہ انہیں اپنا ٹیلنٹ منوانے کیلئے مواقع فراہم کئے جائیں۔ ہماری کوشش ہے کہ پروفیشنل اداروں میں جدید تعلیمی سہولیات کے ساتھ ساتھ ریسرچ میں بھی بہتری لائی جائے۔

انہوں نے کہاکہ قوموں کا وجود تعلیم کے معیار سے وابستہ ہے اور علم کا مہذب معاشروں کے قیام میں مسلمہ کردار ہے۔گورنرنے گولڈمیڈلز حاصل کرنیوالے گریجویٹس کوان کی کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے تاکید کی کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت کو استعمال میں لاکر نہ صرف اپنے لئے بلکہ والدین ،اساتذہ اور ادارے کانام روشن کریں اور اس امید کا اظہارکیا کہ وہ ریسرچ پرخصوصی توجہ دیں گے اورمزید تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کی خدمت کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے بچوں کی کامیابی پر فخرہے۔ انہوں نے کہاکہ علم کا مہذب معاشروں کے قیام میں مسلمہ کردار ہے۔ انہوں

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

10/05/2016 - 21:56:03 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان