نیب کے گریڈ اٹھارہ کے آٹھ ڈپٹی ڈائریکٹرز کو گریڈ انیس میں ترقیاں دیدی

منگل 10 مئی 2016 19:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مئی۔2016ء) نیب کے گریڈ اٹھارہ کے آٹھ ڈپٹی ڈائریکٹرز کو گریڈ انیس میں ترقیاں دیدی گئی ہیں نیب اعلامیہ کے مطابق ترقی کے بعدانہیں قائم مقام ایڈیشنل ڈائریکٹرز کے عہدے پر تعینات کردیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیب اعلامیہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں نیب خیبر پختونخوا کے کلیم اللہ ، خاور الیاس ، کراچی کے محسن مجید ، عدنان عباس ، روالپنڈی کے ناصر جنجوعہ ، حماد حسین ، لاہور کے کاشف منصور ، ہیڈکوارٹر کے محمد عمر دراز ،شامل ہیں ۔ ان افسران کی ترقی کی منظوری ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں