پشاور ڈبگری گارڈن میں ہوٹل میں تلاشی لینے پر نوجوان کی پولیس پر فائرنگ‘ جوابی کارروائی کے دوران ملزم مارا گیا

منگل 10 مئی 2016 14:58

پشاور۔10 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء ) پشاور میں ہوٹل کے کمرے کی تلاشی لینے پر مشکوک شخص نے پولیس پر فائرنگ کر دی ، جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ، ڈبگری گارڈن میں واقع بنگش ہوٹل میں پولیس نے معمول کے سرچ آپریشن کے دوران ایک کمرے کی تلاشی لینے کی کوشش کی تو وہاں مقیم شخص نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا جبکہ مزید نفری طلب کرلی گئی ۔

پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے ساتھ مشکوک شخص کے کمرے میں گیس بم بھی پھینکا گیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور ہلاک ہوگیا ، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کا نام یحییٰ ہے اور اس کا تعلق وزیرستان سے ہے ۔ ملزم ہوٹل کے چوتھے فلور پر کمرہ نمبر 204 میں مقیم تھا ۔ پولیس حملہ آور کے بارے میں دیگر کوائف بھی اکھٹے کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں