ناظم ٹاؤن ون کا میونسپل انٹر کالج کا اچانک دورہ،طلباء کے مسائل دریافت کئے

منگل 10 مئی 2016 14:48

پشاور۔10 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء )ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم نے میونسپل انٹر کالج وزیر باغ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے طلباء سے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں‘ اور سکول میں شکایات سیل قائم کرکے امکانات بھی جاری کیے جبکہ نجی سکول ودوطالب علموں حیدر علی اور شبیر خان کو مسلسل دوسالوں سے تقریری مقابلے جیتنے پر پانچ پانچ ہزار روپے نقد انعام بھی دیا۔

(جاری ہے)

ناظم ٹاؤن زاہد ندیم طلباء سے ملنے ان کے کمروں میں گئے اور کسی بھی شکایت کی صورت میں ان کو براہ رست رابطہ کی ہدایت کی اور سکول میں شکایات سیل لگانے کے بھی احکامات جاری کیے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں