محکمہ منصوبہ بندی وترقیات میں اے ڈی پی کی تیاریاں

منگل 10 مئی 2016 14:36

پشاور۔10 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء )محکمہ منصوبہ بندی وترقیات میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کو مربوط کرنے کا عمل شروع ہوچکاہے‘ اور اس ضمن میں تمام محکموں کے ساتھ باضابطہ مشاورتی اجلاسوں کاآغاز کیاگیاہے یہ بات محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتائی گئی یہ اجلاس چیف اکانومسٹ کی سربراہی میں منعقد کیے جارہے ہیں اور ان اجلاسوں میں تمام محکموں کی سال 2015-16ء کی کارکردگی کو جانچاجاتاہے اور آئندہ سال کے لئے نئے منصوبوں کی نشاندہی اور ان پر سیرحاصل بحث کی جاتی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں