پشاور، ہوٹل سے فائرنگ، پولیس کی کارروائی میں مسلح شخص ہلاک ہوگیا

منگل 10 مئی 2016 14:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) پشاور کے مصروف تجارتی مرکز ڈبگری بازار کے ہوٹل سے مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں مسلح شخص ہلاک ہوگیا ۔ ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید مروت نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیرستان سے تعلق رکھنے والے یحییٰ نے ہوٹل کا کمرہ نمبر 204 بک کرایا تھا۔

(جاری ہے)

منگل کی صبح اس نے اپنے کمرے سے فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکار وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے جوابی فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے پھینکے۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق مسلح شخص پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارا گیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں نے ہوٹل کی تلاشی لینے کے بعد اسے کلیئر قرار دیا۔ ایس ایس پی آپریشن نے کہا کہ مسلح شخص کے کمرے سے ایک مشکوک بوری ملی ہے جس کو چیک کیا جارہا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں