پشاور میں ہوٹل کے کمرے کی تلاشی لینے پر مشکوک شخص نے پولیس پر فائرنگ کر دی‘ جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ، کمرے سے خودکش جیکٹ برآمد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 10 مئی 2016 12:48

پشاور میں ہوٹل کے کمرے کی تلاشی لینے پر مشکوک شخص نے پولیس پر فائرنگ کر دی‘ جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ، کمرے سے خودکش جیکٹ برآمد

پشاور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10مئی۔2016ء) پشاور میں ہوٹل کے کمرے کی تلاشی لینے پر مشکوک شخص نے پولیس پر فائرنگ کر دی ، جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک ، کمرے سے خودکش جیکٹ برآمد کرلی گئی۔ ڈبگری گارڈن میں واقع بنگش ہوٹل میں پولیس نے معمول کے سرچ آپریشن کے دوران ایک کمرے کی تلاشی لینے کی کوشش کی تو وہاں مقیم شخص نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا جبکہ مزید نفری طلب کرلی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے ساتھ مشکوک شخص کے کمرے میں گیس بم بھی پھینکا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور ہلاک ہوگیا ، کمرے کی تلاشی کے دوران پولیس نے خودکش جیکٹ برآمد کرلی۔ پولیس نے جیکٹ کو تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کا نام یحییٰ ہے اور اس کا تعلق وزیرستان سے ہے۔ ملزم ہوٹل کے چوتھے فلور پر کمرہ نمبر 204 میں مقیم تھا۔ پولیس حملہ آور کے بارے میں دیگر کوائف بھی اکھٹے کر رہی ہے۔ ڈبگری گارڈن گنجان آباد علاقہ ہے جہاں فائرنگ سے شہریوں اور دکانداروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں