صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اورصحافیوں نے ہمیشہ ہرمشکل وقت میں عوام اورانتظامیہ کاساتھ دیاہے ،خائستہ رحمان

پیر 9 مئی 2016 19:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء)ڈپٹی کمشنر/کما نڈ نٹ ملاکنڈ لیو یز خائستہ رحمان خان پائندہ خیل نے کہاہے کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اورصحافیوں نے ہمیشہ ہرمشکل وقت میں عوام اورانتظامیہ کاساتھ دیاہے ،اوریہی وجہ ہے کہ انکی نشاندہیوں پر ملاکنڈسے جرائم کاخاتمہ ممکن ہواہے ،صحافیوں کاکردارروزروشن کی طرح عیاں ہے اسلئے صحافت کو ریاست کے چوتھے بڑے ستون کی حیثیت حاصل ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے درگئی پریس کلب تحصیل درگئی ملاکنڈکے زیراہتمام ملاکنڈمیں مثالی امن وآمان قائم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے ڈسٹرکٹ ناظم ملاکنڈسیداحمدعلی شاہ باچا، درگئی پریس کلب کے صدرظاہرشاہ خان ،ٹریڈیونین درگئی ملاکنڈکے مرکزی صدراسفندیارخان ،ایم پی اے پی کے 98کے ایڈوائزرفضل حق خان ،فضل سبحان عابدؔ،گل زمان خان ،صابرحجازی ،سیدزمان صباؔاوردیگر نے بھی خطاب کیا،اس سے قبل درگئی پریس کلب درگئی ملاکنڈکے صدرظاہرشاہ خان نے کہاکہ ملاکنڈانتظامیہ اورملاکنڈلیویزکی بیش بہاقربانیوں کے بدولت علاقے میں مثالی امن قائم ہے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ملاکنڈخائستہ رحمان خان ،ڈسٹرکٹ ناظم ملاکنڈسیداحمدعلی شاہ باچا اوردیگر مقررین نے کہاکہ امن کے قیام میں یہاں کی صحافی برادری کا پوراپوراہاتھ ہے ۔

(جاری ہے)

جس نے کم وسائل اورنامساعدحالات کے باوجوداپنی صحافتی ذمہ داریاں بہ طریقہ احسن نبھائی ہیں،تھانہ بینک ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری ملکی تاریخ میں لیویزفورس کاکارنامہ ہے جنہوں نے واقعے کی چھان بین کیلئے ایک لاکھ کے قریب موبائل سیمزکاڈیٹاچیک کرتے ہوئے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کرکے گرفتاریاں کرکے انہیں میڈیاکے سامنے پیش کیا،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملاکنڈاورملاکنڈانتظامیہ کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ملاکنڈکے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی ہواورعلاقے سے منشیات،چوری چکاری اوردیگر جرائم کاقلع قمع ہو،تقریب کے اختتام پر درگئی پریس کلب کے صدرظاہرشاہ خان نے ملاکنڈمیں مثالی امن وآمان قائم کرنے پر ڈپٹی کمشنرملاکنڈخائستہ رحمان خان ،ڈسٹرکٹ ناظم ملاکنڈسیداحمدعلی شاہ باچا، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل درگئی شہاب محمدخان ،اے سی بٹ خیلہ اشفاق خان ،صوبیدارمیجرملاکنڈلیویز گل روزخان ،ٹی ایم اودرگئی ملاکنڈارشدعلی زبیرخان ،ٹریڈیونین درگئی کے صدراسفندیارخان اورایم پی اے کے ایڈوائزرفضل حق خان کو پریس کلب کی جانب سے حسن کارکردگی پرشیلڈسے نوازہ ،اعزازیہ تقریب میں درگئی پریس کلب کے تمام ممبران کے علاوہ سرکاری محکموں کے حکام،سیاسی وسماجی حلقوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں