لگتا ہے خاتون کو کسی نے بھیجا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 مئی 2016 16:45

لگتا ہے خاتون کو کسی نے بھیجا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 مئی 2016ء) : پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان نعیم الحق نے پشاور جلسے کے لیے جلسہ گاہ آمد پر کارکنان کی جانب سےخاتون کا گھیراؤ اور اس تمام تر معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ ماڈل کو کسی نے بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ماڈل کو جلسہ شروع ہونے سے قبل ایک سازش کے تحت ہمارے مخالفین کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی خواتین اس طرح کا لباس زیب تن کر کے جلسوں میں نہیں آتیں۔ دوسری جانب شوکت یوسفزئی نے بھی یہی موقف اختیار کرتے ہوئےکہا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ خراب کے لیے ماڈل کو کسی سازش کے تحت بھیجا گیا ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہم ماڈل کی جلسہ شروع ہونے سے قبل جلسہ گاہ آمد سے متعلق تحقیقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں