یونین کونسل شموزئی سوات میں7 کروڑ روپے سے مکمل ہونے والے آبنوشی کے منصوبے کا افتتاح
پیر 9 مئی 2016 16:33
پشاور۔09 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے معاون خصوصی برائے ہاوٴسنگ ڈاکٹر امجد علی نے یونین کونسل شموزئی کے عوام کوپانی کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے 7 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے ناگو ہاتا شموزئی گریوٹی منصوبے کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں معززین علاقہ پی ٹی آئی کے عہدیدار اورسرکاری افسران بھی موجود تھے معاون خصوصی نے منصوبے کاافتتاح علاقے کے ایک غریب بچے سے کروایا اور کہاکہ ان کی سیاسی جدوجہد کا مقصدغریب لوگوں کی خدمت کرناہے ۔
انہوں نے کہا کہ پسماندہ اور محروم عوام کوان کے حقوق دلانے انہیں زندگی کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے ،ان کا احساس محرومی اور مایوسی ختم کرنے کے لئے وہ دن رات کام کررہے ہیں اوریہی چیز ان کے لئے باعث اطمینان وسکون ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ناگوہا تا شموزئی گیریوٹی سکیم علاقے کے عوام کاا یک دیرینہ مطالبہ تھا جسے صوبائی ھکومت نے پورا کیا ہے جو علاقے کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کرتے ہوئے ایسے منصوبے پی کے 82- میں شروع کروانے کے لئے اپنی محنت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کی خدمت کرنا ان کے مخالفین پر ناگوار گزررہا ہے لیکن وہ اس چیز کی پرواہ کئے بغیر اپنا مشن جاری رکھیں گے کیونکہ غریب لوگوں نے اپنی خدمت کرنے کی انہیں ذمہ داری سونپی ہے غریب لوگ ان کے ساتھ مشکل وقت میں بھی شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اسی لئے انہوں نے ایک غریب بچے سے اس منصوبے کاا فتتاح کر ایا ہے تاکہ غریب اور محروم لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ناگوہا گریوٹی سکیم سے لوگوں کوصاف و شفاف پانی ہر وقت فرہم ہوگا اور بجلی نہ ہونے کی صورت میں بھی اسکی فراہمی جاری رہے گی اور علاقے کے عوام کیلئے یہ سہولت بغیر کسی بل کی ادائیگی کے دستیاب ہوگی۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نشے سے پاک پشاور مہم دوبارہ آغاز ‘ سفارشات مرتب
وزیراعلیٰ گنڈاپور اور ترجمان فلاپ فلم کے سواء کچھ نہیں،اختیار ولی
پشاور،حکمر انوں کی نا اہلی ‘ باران رحمت شہریوں کیلئے زحمت بن گئی
بارش نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے ‘ امجد آفریدی
پی بی ایف نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کردیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کی زیر صدارت بروز بدھ پشاورمیں ہاؤسنگ ..
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کی زیر صدارت پشاورمیں ہاؤسنگ اتھارٹی ..
ضم شدہ اضلاع کو دیگر بندوبستی اضلاع کے ہم پلہ بنانا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،عدنان قادری
لوئر دیر میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کردی
ضلع دیربالا میں 29 اپریل سے شروع ہونیوالے انسداد پولیو مہم کے تیاریوں کے حوالے سے اجلاس
دیر بالا میں طوفانی بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونیوالے سڑکوں کو کلیئر کرکے ہر قسم کے ٹریفک کے ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم